ابھیشیک بنرجی نے مزید کہا کہ 'جو کونسلرز کو سنبھال نہیں پارہے ہیں وہ اراکین اسمبلی کو خریدنے کی بات کررہے ہیں'۔
خیال رہے کہ حالی شہر میونسپلٹی پر دوبارہ ترنمول کانگریس کا قبضہ ہونے کے بعد کنچرہ پاڑہ کے کونسلرز بی جے پی چھوڑ کر اپنی پرانی پارٹی ترنمول کانگریس میں لوٹ رہے ہیں۔ کنچڑہ پارہ میونسپلٹی کے چیرمین اور وائس چیئرمین اپنی پرانی پارٹی میں لوٹ گئے ہیں۔ان میں ایک آزاد کونسلر بھی شامل ہیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ ہم پارٹی میں لوٹ رہے کونسلروں کا پارٹی میں استقبال کرتے ہیں۔ جمعرات کو پانچ کونسلر دوبارہ ترنمول کانگریس میں لوٹ گئے تھے۔
آج بھی کئی کونسلروں نے دوبارہ ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ میونسپلٹی پر قبضہ کرنے کیلئے 13 جادوئی عدد درکار ہے۔