اردو

urdu

ETV Bharat / city

West Bengal Panchayat elections: عآپ مغربی بنگال پنچایت انتخابات لڑنے کے لئے تیار - عام آدمی کی مغربی بنگال کی سیاست میں انٹری

عام آدمی پارٹی نے مغربی بنگال میں ہونے والے پنچایت انتخابات میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو چیلنج دینے کے لئے انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے AAP in West Bengal۔

West Bengal Panchayat elections
West Bengal Panchayat elections

By

Published : Mar 12, 2022, 9:33 PM IST

کولکاتا:عام آدمی پارٹی (عآپ) نے پہلے دہلی اور اس کے بعد پنجاب اسمبلی انتخابات میں کامیابی کے پرچم بلند کرنے کے بعد اب مغربی بنگال پنچایت انتخابات میں قسمت آزمانے کی تیاری میں مصروف ہو گئی ہے West Bengal Panchayat elections 2022۔
مالدہ ضلع عام آدمی پارٹی کے صدر انیمیشن ساہا نے کہا کہ دہلی کے بعد پنچاب میں عآپ کو واضح اکثریت ملنے کے بعد مغربی بنگال کی عوام تک پہنچنے کی کوشش تیز کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال عآپ یونٹ میں ممبران کی تعداد بڑھانے کے لئے مہم شروع کی گئی ہے۔ مہم کے پہلے دن سینکڑوں لوگوں نے پارٹی کی رکنیت حاصل کئے جس میں نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی تعداد زیادہ تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں پوری ریاست مغربی بنگال میں عآپ کے ممبران کی تعداد میں بڑھانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ مبران کی مدد سے ہی اگلے انتخابات میں قسمت آزمانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
مالدہ ضلع عآپ کے سربراہ کے مطابق اروند کجیروال کی قیادت والی سیاسی جماعت دہلی اور پنجاب کی طرح مغربی بنگال میں کی سیاست میں اثر انداز ہو سکتی ہے۔ اس کے لئے محنت کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کی عوام کو متبادل سیاسی جماعت کی تلاش ہے، عآپ جماعت کو اس تلاش کو پر کر سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:


واضح رہے کہ حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے غیر معمولی کارکردگی کی بدولت واضح اکثریت حاصل کرتے ہوئے پنجاب میں پہلی مرتبہ حکومت بنائے گی۔ اسی کامیابی کی بنیاد پر مغربی بنگال پنچایت انتخابات میں عآپ نے قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details