مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے بشیر ہاٹ تھانہ علاقے میں آج صبح ایک افسوسناک واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
چاندپور کے رہنے والے 23 سالہ نوجوان عالم علی منڈل نے غصے میں آ کر اپنے چچا عزیز علی منڈل کو پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
اس واقعے کی اطلاع پا کر مقامی تھانے کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ قتل کے معاملے میں پولیس نے نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایک جائیداد تنازعہ کا معاملہ ہے۔ دونوں رشتہ داروں کے درمیان جائیداد بٹوارے کے لئے برسوں سے تنازعہ چل رہا تھا۔
پولیس نے کہا کہ آج صبح دونوں کے درمیان کسی بات کو لے جھگڑا ہوا۔ اس دوران نوجوان نے اپنے چچا پر حملہ کر دیا جس کے سبب ان کی موت ہوگئی۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عزیز علی منڈل کے طور پر ہوئی ہے جبکہ نوجوان کا نام عالم علی منڈل ہے۔ اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مغربی بنگال: بھتیجے کے ہاتھوں چچا کا قتل - ای ٹی وی بھارت اردو
شمالی 24 پرگنہ ضلع کے بشیر ہاٹ کے چاند پور میں ایک نوجوان نے اپنے ہی چچا کو جائیداد تنازعہ میں پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔
death
مقتول کے گھروالوں کا کہنا ہے کہ جائیداد تنازعہ کوئی معاملہ نہیں ہے۔ یہ ایک منصوبہ بند طریقے سے کیا گیا قتل ہے، قاتل کے خلاف کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
گرفتار نوجوان عالم علی منڈل کی والدہ زرینہ بی بی کا کہنا ہے کہ جائیداد بٹورے کے لئے ہم پر زبردست دباؤ ڈالا جا رہا تھا۔ ہم نے جائیداد بٹوارے کی بات مان لی تھی اس کے باوجود ہمیں پریشان کیا جاتا رہا ہے۔