مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے پوربھستلی تھانہ علاقے میں اسپیشل ٹاسک فورس کی خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران 824 کیلو گانجہ برآمد کرتے ہوئے پانچ لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔824 kg cannabis recovered in STF operation
ذرائع کے مطابق کولکاتا میں گرفتار ایک منشیات فروش سے پوچھ گچھ کے دوران بردوان ضلع میں اسمگلنگ Smuggling in Bardwan District کا سراغ ملا تھا۔
کولکاتا پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس Kolkata Police Special Task Force کی ایک خصوصی ٹیم نے بردوان ضلع کے پوربھستلی تھانہ علاقے میں چھاپہ ماری مہم چلائی.
ایس ٹی ایف کی ٹیم نے شک کی بنیاد پر ایک لاری کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران لاری سے تقریباً 824 کیلو گانجہ برآمد کیا۔ منشیات کی برآمدگی کے بعد لاری کے ڈرائیور اور خلاصی کو گرفتار کر لیا۔
ایس ٹی ایف نے ڈرائیور اور خلاصی سے پوچھ گچھ کے بعد مزید تین لوگوں کو گرفتار کیا جس میں لاری کا مالک بھی شامل ہے۔
اسپیشل ٹاسک فورس کے مطابق انہوں نے ٹھوس اطلاع کی بنیاد پر ہی خصوصی چھاپہ ماری مہم چلائی گئی اور بین الریاستی اسمگلنگ گروہ کا پردہ فاش کرنے میں کامیابی ملی.
یہ بھی پڑھیں: Halisahar Explosion in North 24 Parganas: حالی شہر دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر دو
ایس ٹی ایف کی کارروائی میں 824 کیلو گانجہ برآمد، پانچ گرفتار - Kolkata Police Special Task Force
بردوان ضلع کے پوربھستلی تھانہ علاقے میں اسپیشل ٹاسک فورس کی خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران 824 کیلو گانجہ برآمد ہوا ہے اور پانچ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ئ
824 kg cannabis recovered in STF operation, five arrested
دوسری طرف ایس ٹی ایف نے کولکاتا کے اسٹرانڈ روڈ پر آفتاب عالم نام کے ایک شخص کو جعلی نوٹ اسمگلنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا. گرفتار شخص کے پاس سے پانچ سو اور دو ہزار روپے کے جعلی نوٹ برآمد کیا۔