اردو

urdu

ETV Bharat / city

بنگال میں پُر تشدد واقعات کے ساتھ ساتویں مرحلے کی پولنگ مکمل، 75.14 فیصد پولنگ - پانچ اضلاع کی 34 سیٹوں پر سخت سکیورٹی انتظامات

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے تحت پانچ اضلاع کی 34 سیٹوں پر سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان پولنگ مکمل ہوئی۔

7th phase of assembly election conclude at high percentage
7th phase of assembly election conclude at high percentage

By

Published : Apr 26, 2021, 10:04 PM IST

Updated : Apr 26, 2021, 10:13 PM IST

مغربی بنگال کے پانچ اضلاع کولکاتا، مرشدآباد، مالدہ، شمالی دینا پور مشرقی بردوان کی 34 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پانچ اضلاع کی تمام 34 سیٹوں کے سکیورٹی انتظامات سخت کیے گئے تھے۔ اس کے باوجود تمام پانچوں اضلاع سے سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع موصول ہوئی ہیں۔'
پانچ اضلاع کی 34 سیٹوں پر ہونے والی ووٹنگ کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے باوجود پرتشدد واقعات رونما ہونے سے الیکشن کمیشن کے سکیورٹی انتظامات پر سوال اٹھنے لگے ہیں'۔
ذرائع کے مطابق ساتویں مرحلے کی ووٹنگ کے دوران بنگال کے پانچ اضلاع کی 34 سیٹوں پر 75.06 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

ایم مشین کو سیل اور اسٹمپ کرنے بعد غیر معمولی سکیورٹی کے درمیان اسٹرونگ روم کےلیے روانہ کیا۔

تمام سکیورٹی انتظامات کے باوجود کولکاتا پورٹ اسمبلی حلقہ، مرشدآباد، مالدہ اور مشرقی بردوان کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر جھڑپیں ہوئیں لیکن کہیں سے بھی کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ساتویں مرحلے کی ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد انتخابی افسران نے ای وی ایم مشین کو سیل اور اسٹمپ کر کے غیر معمولی سکیورٹی کے درمیان اسٹرونگ روم کے لیے روانہ کیا۔
ذرائع کے مطابق اسمبلی انتخابات 2021 کے تحت اعلان شدہ شیڈول کے مطابق 36 سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہونی تھی لیکن مرشدآباد ضلع کے شمشیرگنج اور جنگی پور کے امیدواروں کی کورونا سے موت ہونے کی وجہ سے 34 سیٹوں پر ہی ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے چھ اضلاع کے 36 سیٹوں کی ووٹنگ کے لیے مرکزی فورسز کی 776 کمپنیوں کو تعینات کی گئی۔
ساتویں مرحلے کی ووٹنگ کے دوران بنگال کے 86 لاکھ ووٹرز نے 11376پولنگ مراکز پر ووٹ ڈالے۔ اس مرحلے میں ووٹ کے بعد 284 امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں قید ہو گئی۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے تحت کل 294 سیٹوں میں اب تک 223 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جا چکے۔ 29 اپریل کو آٹھویں اور آخری مرحلے کے لئے ووٹ ڈالے جائیں۔ دو مئی کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔'

Last Updated : Apr 26, 2021, 10:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details