اردو

urdu

ETV Bharat / city

یاسمین شبینہ، ہمایوں کبیر اور آخرالزماں وزیر بنے، صدیق اللہ چودھری اورغلام ربانی کابینہ میں شامل - فرہاد حکیم، جاوید احمد خان، صدیق اللہ چودھری اور غلام ربانی

ممتا بنرجی نے کئی روز قبل ہی لگاتار تیسری مرتبہ بنگال کی وزیراعلی کی حیثیت سے حلف لیا تھا۔ راج بھون میں گورنر جگدیپ دھنکر نے آج 43 وزراء کو حلف دلایا۔ ممتا بنرجی کی کابینہ میں کئی نئے رہنماؤں کو موقع دیا گیا ہے۔

7-muslims-in-mamta-cabinet-two-new-faces
7-muslims-in-mamta-cabinet-two-new-faces

By

Published : May 10, 2021, 3:46 PM IST

اس بار بھی ممتا بنرجی کی حکومت میں 7 مسلم چہرے شامل ہیں۔ اس فہرست میں پرانے کئی اہم نام شامل نہیں ہیں تو وہیں کچھ نئے چہروں کو بھی شامل کیا گیا ہے، جن میں آخرالزماں اور ہمایوں کبیر اور یاسمین شبینہ اہم ہیں، جبکہ صدیق اللہ چودھری اور غلام ربانی کو اس بار کابینہ کا وزیر بنایا گیا ہے۔مغربی بنگال میں تیسری بار ترنمول کانگریس کی قیادت والی حکومت میں جن کو اراکین اسمبلی کو وزارت کی ذمہ داری دی گئی ہے آج انہوں نے راج بھون میں حلف لیا۔ اس دوران تین وزراء نے ورچول حلف لیا۔

ویڈیو

حالانکہ ممتا بنرجی کی حکومت میں مسلم وزراء کی تعداد میں اضافہ تو نہیں ہوا ہے۔ لیکن کابینہ میں مسلم وزیر کی تعداد میں اضافہ ضرور ہوا ہے۔ جبکہ اس بار بھی ممتا بنرجی کی حکومت میں 7 مسلموں کو وزرات دی گئی ہے۔ اس بار گرچہ کچھ نئے چہرے ہیں تو وہیں کچھ پرانے نام غائب ہیں۔

گذشتہ حکومت میں وزیر مملکت رہنے والے صدیق اللہ چودھری اور غلام ربانی کو ترقی دیکر کابینہ وزراء میں شامل کیا گیا ہے۔ اس طرح کابینہ وزراء میں مسلمانوں کی تعداد چار ہوگئی ہے جن میں فرہاد حکیم، جاوید احمد خان، صدیق اللہ چودھری اور غلام ربانی شامل ہیں۔ اس بار جن نئے چہروں کو شامل کیا گیا ہے ان میں سابق آئی پی ایس ہمایوں کبیر اور آخر الزماں اور یاسمین شبینہ شامل ہیں۔

گذشتہ حکومت میں وزیر رہے عبد الرزاق ملا نے اس بار انتخابات میں امیدوار نہیں بنایا گیا تھا، غیاث الدین ملا اور ذاکر حسین کو اس بار موقع نہیں دیا گیا ہے۔ممتا بنرجی کی حکومت میں وزیر بننے والوں میں سب سے اہم نام یاسمین شبینہ کا ہے۔ یاسمین شبینہ کو ریاستی وزیر مملکت بنایا گیا ہے۔ آخرالزماں کو بھی ریاستی وزیر مملکت بنایا گیا ہے۔ یاسمین شبینہ ترنمول کانگریس کی حکومت میں 2011 میں بھی مختصر مدت کے لیے وزیر رہ چکی ہیں۔ اس وقت وہ کانگریس پارٹی سے منسلک تھی جب کانگریس نے ممتا حکومت سے خود کو الگ کر لیا تھا تو یاسمین شبینہ نے وزارت سے استعفی دے دیا تھا بعد میں 2018 وہ ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئیں تھی۔ یاسمین شبینہ ماتھاباڑی سے رکن اسمبلی ہیں۔ یاسمین شبینہ کو مغربی بنگال کی پہلی مسلم خاتون وزیر بننے کا صرف حاصل ہے۔ شبینہ دوسری بار وزیر بنی ہیں۔


  • ہمایوں کبیر سابق آئی پی ایس اور ڈیبرا سے رکن اسمبلی ہمایوں کبیر کو بھی ممتا حکومت کی وزارت میں جگہ ملی ہے۔ ہمایوں کبیر نے رواں برس ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ انہوں نے بی جے پی کی امیدوار بھارتی گھوش کو شکست دی۔

    آخرالزماں مرشدآباد ضلع کے رگھوناتھ گنج سے رکن اسمبلی ہیں۔ سنہ 2011 میں وہ کانگریس کی امیدوار کے طور پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ لیکن بعد میں وہ ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے۔ سنہ 2016 میں ترنمول کانگریس کے ہی ٹکٹ پر الیکشن لڑے۔ رگھوناتھ گنج اسمبلی حلقہ سے لگاتار ان کی تیسری بار جیت ہوئی ہے۔ اس بار ممتا بنرجی کی حکومت میں ان کو ریاستی وزیر مملکت بنایا گیا ہے۔ آخرالزماں پہلی بار ممتا بنرجی کی حکومت میں وزیر بنایے گئے ہیں۔

    ممتا بنرجی کی حکومت میں کابینہ میں اس بار مسلم وزراءکی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔سنہ 2016 میں کابینہ میں صرف تین مسلم وزراء شامل تھے۔ اس بار یہ تعداد چار ہو گئی ہے۔ صدیق اللہ چودھری جو گذشتہ حکومت میں وزیر مملکت آزانہ چارج دیا گیا تھا اس بار ان کو ممتا بنرجی نے کابینہ میں شامل کیا ہے۔ وہیں غلام ربانی بھی اس بار کابینہ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے جو گذشتہ حکومت ریاستی وزیر مملکت تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details