اردو

urdu

ETV Bharat / city

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات: مرکزی فورسز کی 779 کمپنیاں تعینات - تیسرے جنس ووٹرز کی تعداد 256 ہے

مغربی بنگال کے چار اضلاع کے 43 اسمبلی حلقوں میں 22 اپریل (جمعرات) کو سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان ووٹ ڈالے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے چھٹے مرحلے کے لیے مرکزی فورسز کی 779 کمپنیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

6th phase of assembly election will held tomrrow heavy security arrangement
6th phase of assembly election will held tomrrow heavy security arrangement

By

Published : Apr 21, 2021, 8:53 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے چھٹے مرحلے کے تحت 22 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے، جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

ویڈیو



کوچ بہار کے شیتل کوچی میں مرکزی فورسز کی فائرنگ میں چار لوگوں کی موت کے بعد انتخابی کمیشن کی جانب سے کیے جانے والے سکیورٹی انتظامات پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ اس کے مدنظر انتخابی کمیشن نے چھٹے مرحلے کی ووٹنگ کے لیے غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے لیے مرکزی فورسز کی اضافی کمپنیاں تعینات کی جائیں گی۔



انتخابی کمیشن کے مطابق چار اضلاع کی 43 سیٹوں کے لیے مرکزی فورسز کی 779 کمپنیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شمالی 24 پرگنہ ضلع کی تمام سیٹز اور شمالی 24 پرگنہ ضلع میں دوسرے مرحلے میں 17 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ یہاں سب سے زیادہ مرکزی فورسز کی ساڑھے چار سو کمپنیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چھٹے مرحلے میں شمالی 24 پرگنہ میں سب سے زیادہ 17 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے جن میں باگدا، بنگاوں شمال، بنگاوں جنوب، گائی گھاٹا، سروپ نگر، بادوریا، ہابڑا، اشوک نگر، آم ڈانگہ، بیج پور، نئی ہٹی، بھاٹ پاڑہ، جگتدل، نوپاڑہ، بیرکپور، کھردہ اور دمدم شمال شامل ہے۔

چھٹے مرحلے میں 43 سیٹوں کی ووٹنگ کے لیے شمالی 24 پرگنہ سمیت دیگر اضلاع میں 306 امیدوار اپنی اپنی قسمت آزمائیں گے جن میں 27 خواتین بھی شامل ہیں۔ چار اضلاع کی 43 سیٹوں پر ہونے والی ووٹنگ کے لئے 14،480 پولنگ مراکز بنائیں گے۔

چار اضلاع کے 43 اسمبلی حلقوں میں ووٹرز کی کل تعداد ایک کروڑ، 30 لاکھ، 56ہزار 918 ہیں جن میں خواتین ووٹرز کی تعداد 50 لاکھ 60 ہزار 332 ہے۔ اس کے علاوہ 43 اسمبلی حلقوں میں تیسرے جنس ووٹرز کی تعداد 256 ہے۔

دوسری طرف حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے پانچویں مرحلے میں ہونے والی ووٹنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کے لئے پرعزم ہیں۔

اس مرحلے میں ترنمول کانگریس کے رہنما اور سابق وزیر عبدالکریم چودھری، وزیر خوراک جیوتی پریہ ملک، وزیرچندریما بھٹاچاریہ، کانگریس کے عبدالستار، فارورڈ بلاک کے علی عمران، بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے، سپن دیب ناتھ کے نام قابل ذکر ہیں۔



واضح رہے کہ انتخابی کمیشن نے کورونا وائرس کے مدنظر 72 گھنٹہ قبل چھٹے مرحلے کی ووٹنگ کے لئے انتخابی مہم پر پابندی عائد کر دیا تھا۔

چھٹے مرحلے میں ووٹنگ کے دوران پولنگ مراکز پر سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details