اردو

urdu

ETV Bharat / city

چھٹے مرحلے میں 43 سیٹوں کے لیے 22 اپریل کو ووٹنگ - 6th phase of assembly election on 22 april

ریاست کے چھ اضلاع کے 43 اسمبلی حلقوں میں چھٹے مرحلے میں آئندہ 22 اپریل کو سخت سیکیورٹی انتظامات کے درمیان ووٹ ڈالے جائیں گے۔

6th-phase-of-assembly-election-in-west-bengal-on-22-april
6th-phase-of-assembly-election-in-west-bengal-on-22-april

By

Published : Apr 19, 2021, 4:01 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے چھٹے مرحلے میں 22 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے جس کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ کوچ بہار کے ستل کوچی میں مرکزی فورسز کی فائرنگ میں پانچ لوگوں کی موت کے بعد انتخابی کمیشن کی جانب سے کیے گئے سکیورٹی انتظامات پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔

ویڈیو
ذرائع کے مطابق انتخابی کمیشن کمیشن چھٹے مرحلے کی ووٹنگ کے لیے غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے لیے مرکزی فورسز کی اضافی کمپنیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چھٹے مرحلے میں چار اضلاع کے شمالی دیناج پور، ندیا، بیربھوم اور شمالی 24 پرگنہ کے کل 43 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔


چھٹے مرحلے میں شمالی 24 پرگنہ میں سب سے زیادہ 17 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے جن میں باگدا، بنگاوں شمال، بنگاوں جنوب، گائی گھاٹا،سروپ نگر، بادوریا، ہابڑا، اشوک نگر، آم ڈانگہ، بیج پور، نئی ہٹی، بھاٹ پاڑہ، جگتدل، نوپاڑہ، بیرکپور، کھردہ اور دمدم شمال شامل ہے۔


شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقے میں گزشتہ دو تین برسوں کے دوران بی جے پی مضبوط ہوئی ہے اس کے باوجود ترنمول کانگریس تمام سیٹوں پر کامیابی کے لیے پرعزم ہے۔

بیرکپور سب ڈویژن میں متحدہ اتحاد کی جڑیں کافی مضبوط ہیں۔ اسے کسی بھی قیمت پر نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 جوں جوں آگے بڑھ رہا ہے سیاسی جماعتوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

گزشتہ ماہ 27 مارچ کو پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے گئے تھے لیکن اس مرحلے میں کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول ہوئی نہیں ہوئی تھی۔

اس کے یکم اپریل کو دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران بنگال میں ایک شخص کی موت ہوئی تھی جبکہ دو زخمی ہوگئے تھے۔

تیسرے مرحلے میں چار اپریل کو ووٹ ڈالے گئے تھے اس دوران سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں دو لوگوں کی موت ہوئی تھی اور پانچ لوگ زخمی ہوئے تھے۔ 10 اپریل کو ریاست کے سات اضلاع میں چوتھے مرحلے کی پولنگ کے دوران تمام اضلاع میں زبردست جھڑپیں ہوئیں۔ کوچ بہار میں پانچ لوگ مارے گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details