کولکاتا: مغربی بنگال کی دارالحکومت کولکاتا کے کڑایا تھانہ کے علاقہ اہیر پوکھر میں صبح ایک عمارت میں زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ایس ایس کے ایم ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ابتدائی جانچ کے مطابق دھماکہ گیس سلینڈر پھٹنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ کولکاتا پولس اور فارنسک ٹیم موقع پر پہنچ کر دھماکہ کی اصل وجہ تلاش کی جا رہی ہے۔جانکاری کے مطابق کولکاتا کے کڑایا تھانہ کے علاقہ اہیر پوکھر میں آج صبح 6.30 بجے زور دار دھماکے کی آواز سنائی دی گئی، جس کے بعد پورے علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔ آس پاس کے لوگ اپنے گھروں سے نکل گئے۔
ایک پانچ منزلہ عمارت جو 8/3 اہیرپوکھر فرسٹ لین میں ہے کے سب سے نیچے والے منزل کے ایک مکان میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں گھر کی دیوار زمین بوس ہو گئی ہے اور اس کے گھر کے چار افراد آنند داس، ان کی اہلیہ کیرن داس، ان کا نو سالہ بیتا اور ایک بھتیجی زخمی یوئے ہیں۔ جن میں ایک شخص زیادہ زخمی ہے۔