اردو

urdu

ETV Bharat / city

کھمم میں ایک دکان میں تیز رفتار بائیک گھس پڑی - etv bharat urdu

بائیک چلانے والا حادثہ کے سبب دکان کے کاونٹر کے قریب گرگیا تاہم وہ بھی اس حادثہ میں زخمی نہیں ہوا۔حادثہ کی وجہ تیز رفتاری بتائی جارہی ہے۔ بائیک چلانے والے نوجوان سے سڑک پر گاڑی چلانے کے دوران اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔

کھمم میں ایک دکان میں تیز رفتاربائیک گھس پڑی
کھمم میں ایک دکان میں تیز رفتاربائیک گھس پڑی

By

Published : Nov 10, 2021, 1:57 PM IST

تلنگانہ کے ضلع کھمم میں ایک دکان میں تیز رفتاربائیک گھس پڑی۔یہ واقعہ ضلع کے راوی چیٹوبازار میں کپڑوں کی ایک دکان میں پیش آیا۔

اس حادثہ میں دکان میں موجود گاہک خوفزدہ ہوگئے۔اس حادثہ کے وقت دکان میں دوخواتین اور ایک شخص تھاتاہم کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔

بائیک چلانے والا حادثہ کے سبب دکان کے کاونٹر کے قریب گرگیاتاہم وہ بھی اس حادثہ میں زخمی نہیں ہوا۔حادثہ کی وجہ تیز رفتاری بتائی جارہی ہے۔

بائیک چلانے والے نوجوان سے سڑک پر گاڑی چلانے کے دوران اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے بائیک کو ضبط کرلیا۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ بائیک کے بریکس کے ٹوٹ جانے کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔حادثہ کا یہ منظر دکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگیااور کچھ ہی دیر میں سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details