اردو

urdu

ETV Bharat / city

کیمور: زہریلی شراب پینے سے تین افراد کی موت - زہریلی شراب پینے سے تین افراد کی موت

بہار کے ضلع کیمور میں زہریلی شراب پینے سے تین افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ دو لوگوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ متاثرین کو بہتر علاج کے لیے بنارس منتقل کردیا گیا ہے۔

three died due to drink poisonous wine in kaimur
کیمور: زہریلی شراب پینے سے تین افراد کی موت

By

Published : Feb 5, 2021, 10:35 PM IST

بہار کے ضلع کیمور میں زہریلی شراب پینے سے تین افراد کی موت ہوگئی ہے، جبکہ دو شخص کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ ان کو بہتر علاج کے لیے بنارس منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے تین افراد کڈاسن اور شیخپورہ کے رہنے والے تھے۔ بھبھوا پولیسکے مطابقزہریلی شراب سے مرنے والوں کی شناخت چندریکا پاسوان موضع شیخپورہ، لالو بند موضع کڈاسن اور رامکیسی کہار موضع کڈاسن کے طور پر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد میں سے دو کی آخری رسوم انتظامیہ کو بغیر اطلاع دیئے ادا کر دی گٸی ہیں، جبکہ ایک شخص کی آخری رسوم ابھی تک نہیں ادا کی گئی ہیں، وہیں دوسری جانب دو لوگوں کی حالت کافی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details