اردو

urdu

ETV Bharat / city

شہریت ترمیمی بل کے خلاف کشن گنج میں مظاہرہ - pROTEST AGAINST CAB in kishan ganj

ریاست بہار کے مسلم اکثریتی ضلع کشن گنج میں شہریت ترمیم بل کے خلاف احتجاج مسلسل جاری ہے۔

اظہار اصفی، رہنما مجلس اتحادالمسلمین
اظہار اصفی، رہنما مجلس اتحادالمسلمین

By

Published : Dec 11, 2019, 8:58 AM IST

ضلع کشن گنج کے کوچادھامن حلقہ میں واقع بربٹہ بازار میں مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما الحاج اظہار اصفی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جبکہ مجلس کے کارکنان نے متنازع بل کی کاپی پھاڑدیا اور اور وزیر داخلہ امت شاہ کا پتلا نذر ٓتش کیا۔

شہریت ترمیمی بل کے خلاف کشن گنج میں مظاہرہ

اس موقع پر اظہار اصفی نے شہریت ترمیم بل کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت اس بل کے ذریعہ مسلمانوں کے حقوق چھیننا چاہتی ہےاور ایسا کرکے وہ ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کو بڑھاوا دینا چاہتی ہے۔

انہوں نے مرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ بہار کی نتیش حکومت کو بھی کوسا، جے ڈی یو کے بل کی حمایت کرنے کو لیکر انہوں نے کشن گنج سے جے ڈی یو دونوں ارکان اسمبلی ماسٹر مجاہد عالم اور نوشاد عالم سے پارٹی کے فیصلے پر رائے مانگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کتنے افسوس اور شرم کی بات ہے کہ مسلمانوں کے ووٹوں کی بدولت کرسی حاصل کرنے والے نتیش کمار آج انہیں کے ساتھ غداری کر رہے ہیں۔ اس سے زیادہ افسوسناک بات یہ ہے کہ ان کی پارٹی کے مسلم رہنماؤں کے منہ میں زبان نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details