لاک ڈاؤن کے پیشن نظر انتظامیہ کی جانب سے چوک چوراہے پر پولیس اہکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جو مستعدی کے ساتھ کام کرتے ہوئے نظر آئے۔ اس دوران پولیس اہکاروں نے بلا وجہ آمد و رفت کرنے والی موٹر سائیکل سواروں کے علاوہ ان گاڑی والوں کے خلاف بھی سختی کے ساتھ پیش آئے جو قواعد کے خلاف سواریاں لے جاتے ہوئے پکڑے گئے'۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ایس پی کمار آشش نے ایک سرکولر جاری کیا تھا جس کے مطابق لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نپٹا جائیگا جس پر عمل کرتے ہوئے پولیس اہکاروں نے تمام آمد و رفت کرنے والی گاڑیوں کی سختی سے چیکنگ کررہے ہیں۔