اردو

urdu

ETV Bharat / city

جن ادھیکار پارٹی نے گیس سلینڈر اور پٹرول کی بڑھتی قیمت کے خلاف احتجاج کیا - حکومت کے خلاف زبردست احتجاج

ایک طرف جہاں بین الاقوامی بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں گراوٹ ہے وہیں دوسری جانب کی مرکزی حکومت مسلسل پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے۔

jan adhikar party Protest Against Petrol, Diesel Price Hike
jan adhikar party Protest Against Petrol, Diesel Price Hike

By

Published : Jul 2, 2020, 11:01 PM IST

علاوہ ازیں گیس سلینڈر کی قیمت میں بھی اضافہ سے بھارتی عوام میں مرکزی حکومت کے خلاف زبردست ناراضگی دیکھی جا رہی ہے، بڑھتی قیمتوں سے پریشان عام عوام سے لیکر پارٹی لیڈران بھی سڑکوں پر اتر کر حکومت کے خلاف زبردست احتجاج کر رہے ہیں۔

ویڈیو

ارریہ میں بھی جن ادھیکار پارٹی کے کارکنان نے پٹرول، ڈیزل اور گیس سلینڈر کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف آج زیرو مائل پر احتجاج و مظاہرہ کیا اور ڈیزل و پٹرول کی قیمت کو کم کرنے کا مطالبہ کیا۔

جن ادھیکار پارٹی کے کارکنان ضلع صدر امتیاز انیس عرف لڈو کی قیادت میں ہاتھ میں بینر و پوسٹر لیے صدر ہسپتال سے زیرو مائل کا پیدل مارچ کیا اور مرکزی حکومت کے اس اقدام کو عوامی مخالف بتاتے ہوئے نعرے بازی کی۔

احتجاجی مارچ میں ضلع صدر امتیاز انیس عرف لڈو کے علاوہ محمد شہباز، وثیق الرحمن ، طفیل عالم انصاری، مولانا آفاق انور صدیقی ، شمشاد عالم ، منیش سنگھ ، مرشد احمد، پرنس وکٹر وغیرہ شامل ہوئے۔

ضلع صدر امتیاز انیس عرف لڈو نے اس موقع پر کہا کہ' مرکزی حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر لگائے جانے والے ٹیکس فوراً کم کرے تاکہ عام آدمی اور کسانوں کو مناسب اور سستی قیمت پر پٹرول اور ڈیزل مہیا ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ' مہنگائی آسمان چھو رہی ہے، ایسے وقت میں جب کہ عوام کووڈ ۔19 جیسی مہلک وبا سے اس وقت پریشان ہے، لوگ دانے دانے کو محتاج ہیں، بازار سنسان ہے، اوسط طبقہ کے لوگ بھی جیب خالی کی وجہ سے باہر نہیں نکل پا رہے ہیں، غریب کسان بھلا کیسے ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے ساتھ کیسے کاشتکاری کرے گا'۔

انہوں نے مرکزی حکومت مرکزی حکومت سے پٹرول اور ڈیزل سے اضافی ٹیکس کو کم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے گیس سلینڈر کی قیمتوں پر بھی ناراضگی ظاہر کی اور قیمتوں کم کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ' اگر حکومت قیمت کم نہیں کرتی ہے تو جن ادھیکار پارٹی سڑک پر تحریک کا آغاز کرے گی'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details