اردو

urdu

ETV Bharat / city

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف انسانی زنجیر

پروگرام کی قیادت کررہے سابق مکھیا و بہار یوتھ آرگنائزیشن کے رکن سعد احمد ببلو نے کہا کہ مرکزی حکومت کے ساتھ ہمارے وزیر اعلیٰ بھی یہاں کی عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں، نتیش کمار کو اگر اپنا تخت بچانا ہے تو فوراً اس قانون کی مخالفت کریں ورنہ عوام انہیں آئندہ اسمبلی انتخاب میں سبق سکھائے گی۔ یہ مظاہرہ لگاتار جاری رہے گا جب تک اس قانون کو واپس نہیں لے لیا جاتا ہے۔

human-chain-protest
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف انسانی زنجیر

By

Published : Jan 16, 2020, 8:16 PM IST

شہریت ترمیمی قانون، سی اے اے اور این پی آر کے خلاف احتجاج مسلسل بڑھتا جا رہا ہے، ایک طرف جہاں اجلاس عام منعقد ہو رہا ہے تو وہیں عوام سڑکوں پر اتر رہی ہیں، اسی ضمن میں ارریہ کے بیر گاچھی چوک سے لےکر جوکی ہاٹ تک ہزاروں لوگ سڑکوں پر اتر کر این آر سی، سی اے اے اور این پی آر کے خلاف انسانی زنجیر بنا کر مرکزی حکومت کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف انسانی زنجیر

دس کیلو میٹر پر مشتمل بیرگاچھی سے جوکی ہاٹ تک انسانی زنجیر میں نوجوانوں کے علاوہ بوڑھے بچے اور خواتین بھی شامل تھیں جو اپنے اپنے ہاتھوں میں 'این آر سی واپس لو'، 'این پی آر واپس لو'، مرکزی حکومت ہوش میں آؤ جیسے نعروں کی تختی لی ہوئی تھیں۔

مزید پڑھیں: سنگل یوز پلاسٹک: کچرے سے تعمیراتی مواد تیار

پروگرام کی قیادت کر رہے سابق مکھیا و بہار یوتھ آرگنائزیشن کے رکن سعد احمد ببلو نے کہا کہ مرکزی حکومت کے ساتھ ہمارے وزیر اعلیٰ بھی یہاں کی عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں، نتیش کمار کو اگر اپنا تخت بچانا ہے تو فوراً اس قانون کی مخالفت کریں ورنہ عوام انہیں آئندہ اسمبلی انتخاب میں سبق سکھائے گی۔ یہ مظاہرہ لگاتار جاری رہے گا جب تک اس قانون کو واپس نہیں لے لیا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details