ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں سال نو کے موقع پر بائیو ڈائورسٹی پارک میں جشن منانے کے لیے ہر کوئی جمع ہوتا ہے، جس کی وجہ سے کچھ شرپسند عناصر کی وجہ سے ماحول خراب ہونے کا خطرہ بھی برقرار رہتا ہے، لیکن پارک کے اندر موجود مستعد پولس اہلکاروں کی وجہ سے کسی بھی ناخوشگوار حالات کو فورا رفع دفع کردیا جاتا ہے۔
ارریہ: سال نو کے موقع پر شرپسند عناصر سرگرم ذرائع کے مطابق سال نو کے موقع پر پورنیہ سے سیر و تفریح کی غرض سے آئے ایک کنبے کے ساتھ ارریہ کے چند مقامی نوجوان پریشان کرنے لگے، جس کی مخالفت کرنے پر نوجوان طبقہ اور اہل خانہ کے افراد کے ساتھ جھڑپ ہوگئی۔
نوجوان طبقہ تقریباً دس سے پندرہ افراد پر مشتمل تھا، جبکہ گھومنے کے غرض سے آئے لوگ چھ لوگ تھے. مارپیٹ میں دونوں طرف سے لوگوں کو ہلکی چوٹیں آئیں، کوئی شدید زخمی نہیں ہوا ہے، آس پاس کے لوگوں نے فوراً پولس اہلکار کو اطلاع دی، اطلاع موصول ہوتے ہی پولس اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ کر دونوں گروہ کو الگ کیا۔
چشم دید نے بتایا کہ کچھ مقامی نوجوان سیر و تفریح کی غرض سے آئے لوگوں کو کافی پریشان کر رہے تھے، اگر اس طرح سے معاملہ رہا تو آئندہ کوئی بھی اپنی فیملی کے ساتھ تفریح کے غرض سے ان جگہوں پر نہیں آئے گا، سراسر غلطی ان منچلوں کی ہے، حالانکہ موقع پر موجود پولس اہلکار نے بتایا کہ معاملہ پر قابو پا لیا گیا ہے اور دونوں کو سمجھا کر پارک سے باہر کر دیا گیا ہے۔