اردو سیل کی جانب سے ارریہ ضلع پریشد کے کانفرنس ہال میں ایک الوداعیہ پروگرام منعقد ہوا، پروگرام کی نظامت معروف شاعر ہارون رشید غافل نے کی، اس موقع پر محکمہ کے تمام لوگوں نے خالد حسین کو دلی مبارکباد پیش کی، سبکدوش مترجم خالد حسین نےتمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔
سبکدوش اردو مترجم خالد حسین کے اعزاز میں الوداعیہ تقریب کا انعقاد - الوداعیہ پروگرام منعقد
ارریہ سب ڈویژن کے محکمہ اردو سیل کے سینئر اردو مترجم الحاج خالد حسین 38 سال سرکاری ملازمت کر آج بحسن و خوبی اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے-
سبکدوش اردو مترجم خالد حسین کے اعزاز میں الوداعیہ تقریب کا انعقاد
انہوں نے کہاکہ' خالد حسین اردو سیل کے ایک مضبوط اور سینئر اردو مترجم تھے، یہ وقت کے نہایت پابند اور خوش اخلاق تھے، انہیں جو بھی کام سپرد کیا گیا پوری ایمانداری کے ساتھ انہوں نے اپنے فریضہ کو انجام دیا، وہ کئی جوبیوں کے حامل ہیں، ان کے جانے کا غم ہم سبھی کو ہے۔