انہوں نے کہا کہ' ملک کی آزادی کے 72 برسوں میں ملک میں بےانتہا ترقی ہوئی لیکن سیمانچل جو آزادی کے وقت جتنا خوشحال تھا اس سے زیادہ بدحال ہوگیا ہے۔
'سیمانچل اب تک بھی بدحالی کا شکار'
ریاست بہار کے کشن گنج پارلیمانی حلقے سے اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار اختر الایمان سے ساتھ ای ٹی وی بھارت کی خصوصی بات چیت۔
انہوں نے کہا کہ غربت، ناخواندگی اور بےروزگاری کے کالے سمندر میں سیمانچل کی پوری کشتی ڈگمگا رہی ہے لیکن اب سیمانچل کے نوجوان، کسان، مرد و عورت اور دانشوروں نے عزم کرلیا ہے کہ وہ اپنے ووٹ کے ذریعے تبدیلی چاہتے ہیں۔