تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع پریشد چیئرمین آفتاب عظیم عرف پپو عظیم نے کہا کہ' چاندنی چوک پر ضلع پریشد کی زمین بہت دنوں سے تجاوزات کی شکار تھی جسے خالی کراکر اب یہاں ایک شاندار مارکیٹنگ کمپلیکس بنانے کا فیصلہ ضلع پریشد نے لیا، اس میں جو بھی رکاوٹیں تھیں تمام کو دور کرلیا گیا ہے، یہاں کے علاوہ ضلع پریشد رانی گنج اور دیگر جگہوں پر مارکیٹنگ کمپلیکس بنا کر لوگوں کو روزگار فراہم کر رہی ہے اور اس سے ضلع پریشد کی آمدنی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، آفتاب عظیم نے کہا کہ' یقیناً یہاں کمپلیکس بننے سے چاندنی چوک کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔ چوک پر جو بھی دکاندار ہیں سب کو اسی کمپلیکس میں شفٹ کیا جائے گا اس سے چوک پر جام کا مسئلہ بھی ختم ہوگا۔
ضلع پریشد و رکن پارلیمان نے مارکیٹنگ کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا - ضلع پریشد چیئرمین آفتاب عظیم عرف پپو عظیم
شہر کے باشندگان کو جام سے چھٹکارا ملنے کے ساتھ ساتھ ایک نیا ارریہ دیکھنے کو ملے گا۔ قلب شہر چاندنی چوک میں واقع ضلع پریشد کی خالی زمین پر ایک شاندار چار منزلہ عمارت 'مارکیٹنگ کمپلیکس' کا سنگ بنیاد آج کمپلیکس احاطہ میں رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ اور چئیرمین آفتاب عظیم عرف پپو عظیم و دیگر مہمانوں کے ہاتھوں عمل میں آیا، تقریب کے آغاز میں دکانداروں نے رکن پارلیمان کو گلدستہ پیش کیا۔
ضلع پریشد و رکن پارلیمان نے مارکیٹنگ کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا
مزید پڑھیں:مونگیر: تین افراد کا قتل، کیا ہے پورا معاملہ؟
انہوں نے کہاکہ' یہ کمپلیکس پٹنہ کی کمپنی 'منو کامنا پروگیسو پرائیویٹ لمیٹڈ' کے ذریعہ انجام پائے گا۔ ضلع پریشد کی ستائش کرتے ہوئے رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ نے کہا کہ' ارریہ کو ایک نیا ارریہ بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، اس موقع پر مقامی دکانداروں کے علاوہ ضلع پریشد کے تمام ارکان بھی شریک ہوئے۔