کٹیہار: سابق مرکزی وزیر و کانگریس کے جنرل سکریٹری طارق انور پہلی بار ووٹ ڈالنے کے لیے کٹیہار کے شیام سنسکرت اسکول پہنچے جہاں انہوں نے اپنا پہلا ووٹ ڈالا۔ اس سے قبل وہ دیگر ریاست کے ووٹر تھے، اسی وجہ سے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جانب سے بنائے جانے کے بعد ان کی امیدواری رد ہوگئی تھی۔
جمہوریت میں پرامن طریقے سے حکومت تبدیل کرنے کے مواقع ہیں: طارق انور - طارق انور پہلی بار ووٹ ڈالنے کے لیے کٹیہار کے شیام سنسکرت اسکول پہنچے
سابق مرکزی وزیر طارق انور نے کٹیہار کے شیاما سسنکرت اسکول میں اپنا ووٹ ڈالا، وہ پہلی بار یہاں ووٹ کیے، اس سے قبل وہ دیگر ریاست کے ووٹر رہ چکے ہیں۔
اس موقعے پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ' جمہوریت میں ووٹ کی بہت اہمیت ہے، عوام کو ووٹ کے ذریعے اپنا امیدوار منتخت کرنے کا اخیتار ہے اور اپنی حکومت بنانے کا موقع ملتا ہے، ووٹ کے ذریعے پرامن طریقے سے حکومت تبدیل کی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے بہار کی بھلائی اور ترقی کے لیے ووٹ کیا ہے: طارق انور، کانگریسی رہنما
خیال رہے کہ تیسرے مرحلے میں 15 اضلاع کے 78 سیٹوں پر پولنگ جاری ہے، اس سے قبل 27 نومبر کو پہلے مرحلے میں 71 سیٹوں پر اور دوسرے مرحلے میں 3 نومبر کو 94 سیٹوں کے لیے پولنگ ہوچکی ہے اور نتائج کا اعلان 10 کو ہونا ہے۔