بہار یوتھ آرگنائزیشن نے پیر کے روز غرباء و مساکین کے افطار کی دعوت کرکے اپنے 8 برس پرانے روایت کو برقرار رکھا، اس دعوت کی خاص بات یہ ہے کہ افطار میں چوڑا اور چکن کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
'غریب لوگوں کو افطار کروانا اہم مقصد' - 'غریب لوگوں کو افطار کروانا اہم مقصد'
ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں بہار یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے غریب روزے داروں کے لیے افطار کا اہتمام کیا گیا۔

بہار یوتھ آرگنائزیشن
بہار یوتھ آرگنائزیشن
بہار یوتھ آرگنائزیشن کے رکن زاہد انور نے بتایا کہ ہم لوگ خود کو خوش نصیب سمجھتے ہیں کہ اوپر والے نے ہمیں یہ خدمت کا موقع دیا۔ صاحبِ حیثیت لوگوں کو تو سبھی لوگ عمدہ دسترخوان پر بلاتے ہیں مگر غریب لوگ چھوٹ جاتے ہیں، بس ہماری یہی کوشش ہے کہ غریب لوگوں کے لیے افطار کا اہتمام کیا جائے۔