بہار میں کٹیہار ضلع کے آباد پور تھانہ علاقہ میں آگ میں جھلس کر ایک ہی کنبہ کے چار افراد کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے بتایاکہ شیوانند پور گاؤں میں پیر کی رات کو جھونپڑی میں موم بتی سے لگی آگ کے سبب موسمی خاتون (08) ، اجمیری خاتون (03) محمد ایوب (سات ماہ) کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ رنکی خاتون (30) اور نوربھا خاتون شدید طور پر جھلس گئیں۔