ارریہ میں گذشتہ 20 دنوں سے بہار کانٹرکٹ اساتذہ یکساں ملازمت یکساں تنخواہ کے مطالبے پر ہڑتال پر ہیں۔ حالانکہ ریاستی حکومت بہار اسمبلی میں بحث کے دوران کہہ چکی ہے کہ کانٹرکٹ اساتذہ کےاس مسئلے پر بات چیت کے لیے تنظیم کے ذمہ داران کو بلایا گیا ہے۔
دوسری جانب ارریہ پہنچے بہار ٹی ای ٹی اساتذہ یونین کے کنوینر راجو سنگھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ریاستی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وزیر تعلیم جھوٹ بول رہے ہیں انہوں نے کسی بھی تنظیم کے سربراہ کو بات کرنے کے لیے مدعو نہیں کیا ہے، اس طرح کی بات کرکے وہ اساتذہ کی تحریک کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے، جسے کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا'۔