اردو

urdu

ETV Bharat / city

اردو مترجم محمد خالد حسین کو ایوارڈ - ارریہ کا اعزازی تقریب

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں اردو زبان کی ترویج و اشاعت اور اس کے فروغ کو کے لیے بہترین خدمات انجام دینے والے خالد حسین کو اعزاز سے نوازا گیا ہے، پٹنہ کے میموریل ہال میں منعقد اعزازی تقریب میں ریاستی زبان کے ڈائریکٹر امتیاز احمد کریمی و دیگر دانشوران کے ہاتھوں انہیں اس اعزاز سے نوازا گیا۔

اردو مترجم محمد خالد حسین اعزاز سے نوازے گئے
اردو مترجم محمد خالد حسین اعزاز سے نوازے گئے

By

Published : Jan 13, 2020, 10:34 AM IST

خالد حسین ارریہ کے سب ڈویژنل آفس میں بطور اردو مترجم تعینات ہیں اور محکمہ راج بھاشا کی جانب سے انہیں یہ اعزاز دیا گیا ہے۔ اس دوران انہیں توصیفی سند اور مومنٹو دے کر اعزاز بخشا گیا۔

اردو مترجم محمد خالد حسین اعزاز سے نوازے گئے

خالد حسین کو اعزاز ملنے پر ضلع اردو سیل کے دفتر میں ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد ہوا جس میں دفتر کے رفقاء نے انہیں مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اردو زبان کے فروغ میں خالد حسین نے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔

خالد حسین کو اعزاز ملنے پر ضلع کی سرکردہ شخصیات نے بھی مبارکباد پیش کی ہے، جس میں سابق رکن پارلیمان سرفراز عالم، رکن اسمبلی شاہنواز عالم، شمس الہدی معصوم، پروفیسر عرفان عالم، پروفیسر رقیب احمد، رضی احمد تنہا، پرویز عالم، دین رضا اختر ،صحافی عبد الغنی وغیرہ کے نام شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details