اردو

urdu

ETV Bharat / city

جنسی زیادتی کے بعد بچی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار - جنسی زیادتی کرنے والا گرفتار

ریاست بہار کے ضلع ارریہ اسمبلی حلقہ کے نرپت گنج میں گزشتہ روز دس برس کی بچی کی جنسی زیادتی کے بعد اس کا قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، ارریہ پولس نے 72 گھنٹے کے اندر ہی ملزم کو گرفتار کیا، جس کے بعد ملزم نے پولس کے سامن اپنا جرم قبول کیا۔

بچی کی جنسی کے بعد اس کا قتل کرنے والا ملزم گرفتار
بچی کی جنسی کے بعد اس کا قتل کرنے والا ملزم گرفتار

By

Published : Jan 25, 2020, 11:06 AM IST

Updated : Feb 18, 2020, 8:27 AM IST

بتایا جارہا ہے کہ ملزم راجیش کمار سپول ضلع کے بیلا گنج گاؤں کا رہنے والا ہے، اس بابت صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ارریہ کی ایس پی دھورت سائلی نے بتایا کہ ارریہ پولس نے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور محض 72 گھنٹے کے اندر ہی ملزم کو گرفتار کر اسے جیل بھیج دیا گیا ہے

بچی کی جنسی کے بعد اس کا قتل کرنے والا ملزم گرفتار

ایس پی دھورت سائلی نے بتایا کہ 'ملزم شخص نرپت گنج حلقہ کے ایک گاؤں میں چھیکا کے پروگرام میں آیا تھا، اسی پروگرام میں سپول ضلع کے ایک گاؤں کی بچی بھی اپنے اہل خانہ کے ساتھ آئی ہوئی تھی، شام کے وقت ملزم شخص نے پانی منگوا کر پیا، کچھ دیر بعد بچی رفع حاجت کے لئے گھر کے پیچھے کھیت میں گئی تھی، اسی درمیان بچی کا پیچھا کر ملزم نے بچی کو ایک کیلو میٹر دور مکئی کے کھیت میں لے گیا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی، بعد میں ثبوت مٹانے کی غرض سے بچی کا قتل کر دیا۔

ایس پی کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی اس بات کا پتہ چلا ہے کہ بچی کے قتل سے قبل اس کے جنسی زیادتی کی گئی تھی، اس پی ارریہ کے مطابق ملزم کو اس کے گھر سے ہی گرفتار کیا گیا ہے جس کے بعد ملزم نے خود اپنا گناہ قبول کیا۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 8:27 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details