اس موقع پر رکن پارلیمان پردیب کمار سنگھ نے کہا کہ' آیوشمان بھارت منصوبہ وزیراعظم نریندر مودی کا ایک ایسا منصوبہ ہے جس کے تحت بیمار، لاچار ، مجبور یا پھر غریب شخص پورے بھارت کے کسی بھی ہسپتال میں مفت علاج کرا سکیں گے'۔
انہوں نے مستحقین سے آیوشمان منصوبہ کے بابت گفتگو کی اور اس منصوبہ سے ہونے والے فائدہ سے آگاہ کیا۔ علاوہ ازیں آیوشمان منصوبہ حاصل کرنے سے لے کر علاج کرانے سمیت دیگر امور پر عوام کو بیدار کیا۔ مستحقین میں زیادہ تر ارریہ اسمبلی حلقہ کے رام پور کودرکٹی و مدن پور سے پہنچے۔ اس دوران مستحقین نے بھی آیوشمان منصوبہ سے جڑنے کا تجربہ بیان کیا۔