اردو

urdu

ETV Bharat / city

ارریہ: بھائیوں کے درمیان تنازع پر والدہ کی مداخلت - تسلیم الدین کی اہلیہ اختری بیگم سامنے آئی ہیں

آر جے ڈی رہنما وسابق رکن پارلیمان سرفراز عالم و جوکی ہاٹ سے موجودہ ایم آئی ایم سے رکن اسمبلی شاہنواز عالم کے درمیان تنازع کو حل کرنے کے لیے والدہ اختری بیگم سامنے آئی ہیں۔

araria: shahnawaz should forgive sarfaraz alam
araria: shahnawaz should forgive sarfaraz alam

By

Published : Nov 19, 2020, 9:45 PM IST

ارریہ : اختری بیگم نے کہا کہ گزشتہ دنوں دونوں بھائیوں کے درمیان جو بھی حالات پیدا ہوئے اس سے مجھے بہت صدمہ پہنچا ہے۔ غلطی بڑے بھائی سرفراز عالم نے کی ہے مگر وہ بڑا ہے۔ انہوں نے چھوٹے بھائی شاہنواز سے کہا کہ وہ بڑے بھائی کو معاف کردے۔ انہوں نے کہا کہ' سرفراز عالم تھوڑا جذباتی ہے اور شاہنواز خاموش طبیعت کا ہے۔ ان دونوں کے درمیان جھگڑے کو میں نہیں دیکھ سکتی۔'

ویڈیو

اختری بیگم نے کہا کہ شاہنواز عالم کو چاہیے کہ چھوٹا ہوکر بڑے بھائی سرفراز عالم کو معاف کر دے۔ کیونکہ ایک بار اللہ بھی معاف کرتا ہے۔ الحاج تسلیم الدین کی سیاسی وارث یہی دونوں ہیں، اس طرح آپسی تنازع کو باہر نہیں بلکہ گھر کے اندر مل بیٹھ کر سلجھا لینی چاہیے۔ دونوں بھائیوں کے درمیان تنازع کے بعد مرحوم تسلیم الدین سے عقیدت رکھنے والے اور جوکی ہاٹ کی عوام کشمکش میں ہیں۔ اس لیے میں دونوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ جو بھی معاملہ ہے اسے مل بیٹھ کر حل کر لے۔

واضح ہوکہ گزشتہ دنوں شاہنواز عالم نے سرفراز عالم پر جان سے مارنے، اہلیہ و چھوٹی بیٹی کے ساتھ گالی گلوج کا الزام عائد کیا تھا۔ اس معاملے پر شاہنواز عالم کی اہلیہ غزالہ خاتون نے جوکی ہاٹ تھانہ میں سابق رکن پارلیمان سرفراز عالم سمیت دیگر پندرہ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرائی ہے۔

سرفراز عالم اس بار جوکی ہاٹ سے آر جے ڈی امیدوار کے طور پر انتخابی میدان میں تھے جبکہ ان کے خلاف ایم آئی ایم سے چھوٹے بھائی شاہنواز عالم انہیں ٹکر دیتے ہوئے فتح حاصل کی تھی۔ سیاسی مبصرین اس زاویہ سے بھی اس پورے معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details