اردو

urdu

ETV Bharat / city

'ایک خاتون کو تعلیم دینا پورے خاندان کو تعلیم دینے کے برابر' - خاتون کو تعلیم دینا

ریاست بہار کے ضلع ارریہ کے بٹورباڑی پنچایت واقع جھوا گاؤں میں مدرسہ بورڈ کے تحت چلنے والا ادارہ جامعہ صدیقیہ میں دو طلبا و دو طالبات کی دستاربندی کی گئی۔

araria: four students complete hifz e quran in jamia siddiqui
متعلقہ تصویر

By

Published : Mar 14, 2020, 5:22 PM IST

کہتے ہیں ایک مرد کا تعلیم یافتہ ہونا ایک فرد کے برابر ہے جبکہ کسی خاتون کا تعلیم یافتہ ہونا ایک خاندان کا تعلیم یافتہ ہونا ہے، اللہ کی بے شمار رحمتیں ان لوگوں کے لیے ہے جو دنیا کی سب سے عظیم اور مقدس کتاب قرآن پاک کا حافظ ہوتا ہے۔

ویڈیو

ارریہ کے بٹورباڑی پنچایت واقع جھوا گاؤں میں مدرسہ بورڈ کے تحت چلنے والا ادارہ جامعہ صدیقیہ میں ایک روزہ عظیم الشان تحفظ جمہوریت و اجلاس دستار بندی منعقد ہوا، پروگرام میں ادارہ سے حفظ کی تکمیل کرنے والے دو طلباء اور دو طالبات کے سروں پر اکابرین علماء کے ہاتھوں دستار باندھی گئی اس روح پرور مناظر دیکھنے کے لیے مضافات سے بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔

اس علاقے میں اس سے قبل کوئی بھی لڑکی قرآن کی حافظہ نہیں تھی، مگر اب دو طالبات کے حافظ ہونے سے علاقے میں خوشی کی لہر ہے۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مدرسہ دارالعلوم رحمانی زیرو مائل کے استاذ مولانا منظور نعمانی کہتے ہیں کہ قرآن وہ مقدس کتاب ہے جس کے حفاظت کی ذمہ داری خود رب العالمین نے لے رکھی ہے۔ مفتی عبد الوارث قاسمی نے کہا کہ کل قیامت کے دن حافظ قرآن کو سورج سے بھی زیادہ چمکتا ہوا تاج پہنایا جائے گا، یہ اعزاز صرف اور صرف حافظ قرآن کے لیے ہوگا۔ مفتی انعام الباری قاسمی نے کہا کہ' آج ضرورت ہے کہ اپنے بچوں میں بغیر کسی فرق کے دینی تعلیمات کی طرف راغب کریں۔'

قابل ذکر ہے کہ مدرسہ بورڈ کے تحت چلنے والے اداروں پر تعلیم کو لے کر ہمیشہ سوال کھڑے ہوتے رہے ہیں مگر مدرسہ صدیقیہ کے سرپرست و دارالعلوم وقف دیوبند کے استاذ حدیث مولانا شمشاد رحمانی کہتے ہیں کسی بھی شعبے میں اگر پوری ایمانداری اور جوابدہی کے ساتھ کام کیا جائے تو اس کے خوشگوار نتائج سامنے آتے ہیں، جس کی مثال جامعہ صدیقیہ ہے۔ جن بچوں کے سروں پر دستار باندھی گئی ان میں حافظ نسیم الدین ولد مولانا شمشاد فریدی، حافظ نبی حسن ولد محمد اشفاق، حافظہ حلیمہ ناز بنت محمد غالب اور حافظہ گل صبا بنت محمد ذاکر حسین کے نام شامل ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details