ریاست بہار، ضلع ارریہ کے کلکٹریٹ احاطہ واقع کانفرنس ہال میں ضلع کلکٹر پرشانت کمار کی صدارت میں آج رواں سال ممکنہ سیلاب کی تیاری کے لیے متعلقہ ایگزیکیٹیو انجینیئر اور عہدیداروں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔
میٹنگ میں ضلع کلکٹر نے متعلقہ ایگزیکیٹیوز، انجینیئرز اور عہدیداروں کو خراب پل، پلیا اور سڑک سے متعلق تمام تیاریوں کو مکمل کرنے کی ہدایت دی۔
اس کے علاوہ بارش کی پیمائش کے آلات، موٹر بوٹ، کشتیوں کی دستیابی، ملاحوں کے کرایہ کی ادائیگی، لائف جیکٹس کی دستیابی، مہا جال کی دستیابی، تربیت یافتہ غوطہ خور، سیلاب کی پناہ گاہوں اور اناج کے لیے گوداموں کی نشاندہی کا مکمل طور پر جائزہ لیا۔
جائزہ لینے کے دوران آفات انچارج آفیسر منوج کمار نے بتایا کہ بارش کی پیمائش کی مشینیں تمام سرکل اور بلاک دفاتر میں بالکل صحیح اور درست حالت میں دستیاب ہیں اور مشینیں بہت اچھی طرح سے کام کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: