اردو

urdu

ETV Bharat / city

ارریہ: رکن پارلیمان، رکن اسمبلی اور ضلع کلکٹر کے خلاف مقدمہ

ریاست بہار کے ضلع ارریہ کے بار ایسو سی ایشن کے رکن ایڈویکٹ محمد اظہار نے رکن پارلیمان پردیپ کمارسنگھ، رکن اسمبلی عابد الرحمن، ضلع کلکٹر پرشنا کمار کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔

araria: case registered against mp mla and district collector
araria: case registered against mp mla and district collector

By

Published : Jun 12, 2020, 7:51 PM IST

ضلع بار ایسوسی ایشن کے رکن ایڈوکیٹ محمد اظہار عالم نے دھوکہ دہی اور دیگر سنجیدہ دفعات کے تحت ضلع کے رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ، رکن اسمبلی عابدالرحمن، ضلع کلکٹر پرشانت کمار سمیت 25 لوگوں کے خلاف ارریہ کورٹ میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ 25 لوگوں میں ان کے علاوہ ضلع ترقیاتی محکمہ کے تمام افسر،بیر گاچھی تھانہ کے موجودہ و سابق تھانہ صدر، بیرگاچھی تھانہ کے ایس آئی محمد مسرور عالم، موجودہ و سابق انچل آفیسر وغیرہ کے بھی نام شامل ہے۔ ایڈوکیٹ اظہار عالم نے ای فائلنگ کے ذریعہ مقدمہ درج کیا ہے۔

اظہار عالم کا کہنا ہے کہ' ان تمام لوگوں پر مختلف دفعات اور 27 آرم ایکٹ کے تحت کورٹ سے 156(3) میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ سبھی کو فوراً گرفتار کیا جائے۔' معاملہ زمین تنازعہ سے متعلق ہے۔ اظہار عالم نے کہا کہ' قبل میں پریوادی کے ذریعہ لگائی گئی مکہ، گیہوں و دیگر چیزوں کی فصل کو رام پور بندیشری کے رہنے والے محمد آزاد، محمد سکندر، محمد عامر، سلائی گڑھ ٹولہ کے باشندہ واسو دیوی ریشی دیو، محمد حسیب، محمد عینل، مادھو پارا کے شیخ جمن، مدن پور ٹولہ کے محمد حسیب، منظور عالم، منصور عالم، محمد راشد وغیرہ لوگوں نے کاٹ کر لے گئے۔

اسی چیز کو لے کر نسبی تعصب کے ذریعہ ارریہ کورٹ و پٹنہ ہائی کورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، یہ معاملہ قبل سے ارریہ سب ڈویژن کے لوک شکایت میں زیر التوا ہے مگر اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ مقدمہ میں اس بات کا بھی ذکر ہے چونکہ اس بات کے لیے ضلع کلکٹر سے لیکر عوامی نمائندگان بھی ذمہ دار ہیں جو وقت رہتے ان معاملات کو حل کرانے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔ لہٰذا ان لوگوں پر بھی الگ سے کاروائی کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details