اردو

urdu

ETV Bharat / city

نئے سال کا جشن مناکر واپس لوٹ رہے نوجوان حادثے کا شکار - آلٹو گاڑی کو زوردار ٹکر ماری

ریاست بہار کے ضلع ارریہ کے فاربس گنج شاہراہ پر نئے سال کا جشن مناکر لوٹ رہے نوجوان حادثے کا شکار ہوگئے، حادثے میں ایک ہلاک متعدد زخمی حالت میں زیر علاج ہیں۔

after new year celebration one dead in road accident
علامتی تصویر

By

Published : Jan 2, 2020, 8:46 PM IST

Updated : Jan 2, 2020, 11:08 PM IST

اطلاعات کے مطابق چند نوجوان سال نو کا جشن مناکر واپس لوٹ رہے تھے کہ ارریہ فاربس گنج شاہراہ پر ان کی آلٹو کار کو پیچھے سے کسی نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماردی جس سے کار اپنا توازن کھوتے ہوئے ریلنگ سے جا ٹکرائی۔ کار میں سوار چار دوست شدید طور پر زخمی ہو گئے، جسے مقامی لوگوں نے فوری طور پر صدر ہسپتال لے گئے مگر ان میں 26 سالہ سزیم کی موت ہسپتال پہنچنے سے قبل ہو گئی۔

مہلوک سزیم شہر کے کھریا بستی کے وارڈ نمبر 11 کے باشندہ محمد رؤف کا لڑکا بتایا جا رہا ہے، جب کہ زخمی دلشاد ولد محمد فیاض، عامر ولد محمد نعیم اور راجا ولد محمد انوار اسی بستی کا ہے، تینوں کی حالت کو دیکھتے ہوئے بہتر علاج کے لیے پورنیہ ہسپتال بھیج دیا گیا ہے، جبکہ دلشاد کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

اطلاع ملتے ہی ٹاون ڈی ایس پی کے ڈی سنگھ پولس اہلکار کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچے اور گاڑی کو قبضے میں لے کر تھانہ بھیج دیا، مقامی لوگوں کے مطابق چاروں نوجوان دوست سال نو کے آغاز پر تفریح کے لیے باہر گئے ہوئے تھے، اسی ضمن بستی سے متصل این ایچ 57 کے قریب گاڑی بستی کی طرف موڑنے کے دوران پیچھے سے تیز رفتار سے آ رہی گاڑی نے آلٹو گاڑی کو زوردار ٹکر ماری جس سے اس کا توازن بگڑ گیا اور ریلنگ سے جا ٹکرایا۔ ریلنگ سے گاڑی کا تصادم اتنا تیز تھا کہ گاڑی کے پرخچے اڑ گئے۔

سزیم کے اہل خانہ نے بتایا کہ سزیم انجینئرنگ کا طالب علم تھا، مگر فی الحال وہ گھر پر تھا اور فوٹو کاپی کی دوکان چلا رہا تھا، مہلوک سزیم تین بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا، دو سال قبل ہی اس کی شادی ہوئی تھی جس سے ایک بیٹی ہے، اس دردناک حادثہ سے اہل خانہ سمیت پورا علاقہ سکتہ میں ہے اور رو رو کر برا حال ہے، وہیں مکھیا نمائندہ معصوم رضا نے کہا کہ آئے دن یہاں پر حادثہ پیش آ رہے ہیں مگر ضلع انتظامیہ اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے، معصوم رضا نے مہلوک کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سزیم اسی دوکان سے اپنے گھر والوں کی کفالت کر رہا تھا، مگر اس حادثے سے سزیم کی اہلیہ اور بچہ بے سہارا ہو گیا۔

Last Updated : Jan 2, 2020, 11:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details