اردو

urdu

ETV Bharat / city

بیبی کرشما کو آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت اعزاز ملے گا

آیوشمان بھارت اسکیم کے ایک برس مکمل ہونے پر دارالحکومت دہلی میں ایک پروگرام کا انعقاد ہوگا وزیر اعظم نریندر مودی آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت فائدہ اٹھانے والی پہلی لڑکی کو اعزاز سے نوازیں گے۔

وزیر اعظم کرشما کو اعزاز سے نوازیں گے

By

Published : Sep 23, 2019, 2:35 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 4:51 PM IST

ریاست ہریانہ کے کرنال سے تعلق رکھنے والی بیبی کرشما اس اسکیم کے تحت فائدہ اٹھانے والی ملک کی پہلی لڑکی ہے اور 30 ستمبر کو وزیر اعظم کے ہاتھوں کرشما کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔

بیبی کرشما کی پیدائش 17 اگست کو ہوئی تھی، اور اس کی پیدائش کا پورا خرچ آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت حکومت کے ذریعے اٹھایا گیا تھا۔

وزیر اعظم کرشما کو اعزاز سے نوازیں گے

بیبی کرشما کی والدہ کو جب اس کی اطلاع ملی کہ آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت فائدہ اٹھانے والی ان کی بیٹی کرشما پہلی لڑکی ہے اور اسے اعزاز سے نوازا جائے گا تو انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور حکومت سے اس طرح کی دیگر اسکیم کا مطالبہ کیا تاکہ غرباء ومساکین کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو سکے۔

اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ جو لوگ لڑکیوں کو بوجھ سمجھتے ہیں وہ اپنی لڑکیوں کو بوجھ نہیں سمجھیں کیوں کہ لڑکیاں لڑکوں کی طرح ہر کام کو انجام دے سکتی ہیں
ا س سے قبل بیبی کرشما کو ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نےنے بھی اعزاز سے نوازا ہے

کرنال کے ڈی سی کے مطابق 30 ستمبر کو آیوشمان بھارت اسکیم کے ایک برس مکمل ہونے پر نہ صرف دارالحکومت دہلی میں پروگرام کا انعقاد ہوگا بلکہ ضلعی سطح پر بھی اس پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سبھی سی ایچ سی، پی ایچ سی، ہیلتھ سینٹر وں میں آيشمان اسکیم کے تحت مختلف پروگرام منقعد کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ برس آیوشمان یوجنا اسکیم کی شروعتا کی تھی جس کے تحت تقریبا پانچ لاکھ افراد کا مفت علاج ہوا، اور اس اسکیم کا فائدہ اٹھانے والی پہلی لڑکی بیبی کرشما بنیں ہیں۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 4:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details