اردو

urdu

ETV Bharat / city

لیہ لداخ میں 24 ستمبر سے پانچ روزہ فلم فیسٹول کا انعقاد

وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر 24 ستمبر کو پہلے ہمالین فلم فیسٹول کا افتتاح کریں گے۔ پانچ روزہ فلم فیسٹول لیہ لداخ میں 24 تا 28 ستمبر تک منعقد کیا جارہا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : Sep 22, 2021, 8:25 PM IST

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے بدھ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق فلم فیسٹول کے افتتاحی اجلاس میں فلم شیرشاہ کے پروڈیوسر اور اس کے اداکار موجود رہیں گے، جن میں ڈائریکٹر وشنو وردھن اور فلم کے مرکزی اداکار سدھارتھ ملہوترا شامل ہیں۔شیرشاہ فلم کو دکھانے کے ساتھ اس میلہ کے آغازہوگا۔

ناظرین اور فلمی مداحوں کو لبھانے کے لئے فلم میلہ میں مختلف حصے شامل کئے گئے ہیں جن میں مقبول فلموں کی اسکریننگ، ورکشاپس، ماسٹرکلاس اور بات چیت کا سیشن، مختصر اوردستاویزی فلمی مقابلے، فوڈ فیسٹول، ثقافتی پروگرام اور میوزک فیسٹول شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:وادیٔ کشمیر میں بالی ووڈ کے معروف اداکار اور فلم ساز مصروف

بھارت کا ہمالیائی علاقہ اپنے منفرد قدرتی حسن سے دنیا بھر کے فلم سازوں کو اپنی جانب راغب کرتا ہے۔ اس علاقے کی مخصوص جغرافیائی خصوصیت، یہاں کے مقامی لوگ، روایتی ہنر اور مہارت ومقامی روزگار سے وابستہ سرگرمیوں پر وسیع پیمانے پر دستاویزی فلمیں بنائی گئی ہیں۔

اس تناظر میں فلم فیسٹول مقامی فلم سازوں کو ان کی کہانیاں وسیع پیمانے پر بتانے کا موقع فراہم کرے گا۔یہ انعقاد فلمی ورکشاپس، ماسٹرکلاس اوربات چیت کے سیشنوں کے انعقاد سے ابھرتے اور اپنی شناخت قائم کرچکے، فلم سازوں کو ضروری مہارت اورنیٹ ورک سے متعلق موقع فراہم کرے گا۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details