قابل ذکر ہے کہ لداخ پارلیمانی نشست کے لئے بھاجپا کی ٹکٹ پر دو امیدواروں - تسرنگ نمگیال اور دورجی انگچک - نے نامزدگی داخل کئے ہیں۔
کانگریس کی جانب سے رگزن سپلبار نے کاغذات جمع کئے ہیں باقی 3 امیدوار سجاد حسین، اصغر علی کربلائی اور کچو محمد فیروز آزادانہ طور اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔
اس بار کی لداخ پارلیمانی نشست کے لئے ریاست کی دو بڑی سیاسی جماعتوں - نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی - نے کسی بھی امیدوار کو میدان میں نہیں اتارا ہے۔
لداخ پارلیمانی نشست کے لئے نامزدگی دائر کرنے کی آخری تاریخ 18 اپریل تھی۔ جبکہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 22 اپریل مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ لداخ پارلیمانی نشست کیلئے پانچویں مرحلہ کے تحت 6 مئی کو انتخابات ہونگے۔