کیمپ منعقد کرنے کا بنیادی مقصد پولیس آفیسران و جوانوں کے خون کے نمونے حاصل کرنا تھا تاکہ بیماریوں کا بر وقت پتہ لگایا جا سکے۔
ڈاکٹر ندا فاطمہ اور ڈاکٹر شیخ منتظر نے پولیس اہلکاروں و آفیسران کا طبی معائینہ کیا۔

کیمپ میں بلڈ شوگر، لپڈ پروفائل، کڈنی ٹیسٹ وغیرہ کئے گئے۔ اس طبی کیمپ میں 363 آفیسران و جوانوں نے شمولیت کی اور ان کے خون کے نمونے حاصل کئے گئے۔
اختتامی خطبے میں ایس پی کرگل ڈاکٹر ونود کمار نے کہا کہ کیمپ کا انعقاد اس لئے عمل میں لایا گیا تاکہ مشکل حالات میں اپنے فرائض بخوبی انجام دینے والے پولیس آفیسران و جوانوں کی صحت کے حوالے سے انہیں با خبر رکھا جا سکے تاکہ اگر انہیں کسی قسم کی کوئی بیماری لاحق ہو گئی ہے تو وہ اس کا بروقت علاج و معالجہ کر پائیں۔