اردو

urdu

ETV Bharat / city

کانپور میں دوسری بار میٹرو کا سنگ بنیاد - اسمارٹ سٹی

نقل و حمل کی ترقی پر زور دیتے ہوئے اترپردیش کے وزیرا علیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ان کی حکومت میٹرو کو فروغ دینے کی سمت میں بسرعت کار بند ہے۔ کانپور کے بعد جلد ہی ریاست کے دیگر 06 شہروں میں بھی میٹرو ریل منصوبہ یا میٹرو لائٹ کا آغاز ہوگا۔

کانپور میں دوسری بار میٹرو کا سنگ بنیاد

By

Published : Nov 15, 2019, 11:11 PM IST

یوگی نے جمعہ کو 12ویں اربن موبیلِٹی انڈیا کانفرنس اور ایکسپور کی افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے میونسپلوں میں ریاست کی 23 فیصد آبادی سکونت پذیر ہے۔ انھیں بہتر سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ریاست میں 17 میونسپل ہیں جن میں 10 میونسپل مرکزی حکومت کی جانب سے اسمارٹ سٹی کے طور پر منتخب ہیں جبکہ باقی ماندہ سات شہروں کو ریاستی حکومت اپنے وسائل کی بدولت بہتر بنانے کی سمت میں کام کر رہی ہے۔

کانپور میں دوسری بار میٹرو کا سنگ بنیاد

ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج کانپور میں میٹرو ٹرین کا سنگ بنیاد رکھا۔ حالانکہ سنہ 2016 میں سابق وزیراعلی اکھلیش یادو نے بھی میٹرو کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

اس موقع پر یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ 'سماجوادی پارٹی کی حکومت نے بجٹ مختص کئے بغیر میٹرو کا سنگ بنیاد رکھا تھا جبکہ ہماری حکومت نے مرکز کی منظوری اور بجٹ مختص کرنے کے بعد سنگ بنیاد رکھا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ اجودھیا میں ایک ایئرپورٹ بھی تعمیر کیا جائے گا۔

اس موقع پر یوگی آدتیہ ناتھ نے کانپور کو صنعت کے اعتبار سے مزید بہتر بنانے اور کانپور سے گنگا ایکسپریس وے شروع کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details