اردو

urdu

ETV Bharat / city

ریاستی وزیر نے ہاتھرس سانحہ کو چھوٹا معاملہ بتایا - وزیر مملکت اجیت پال

ملک بھر میں ہاتھرس کی واردات کو لے کر زبردست ناراضگی ہے اور مختلف سیاسی پارٹیاں اور سماجی تنظیمیں ملزمین پر کارروائی کی مانگ کررہی ہیں تو وہیں یوگی حکومت کے وزیر غیر ذمہ داران بیان دے کر اسے چھوٹا معاملہ بتا رہے ہیں۔

وزیر مملکت اجیت پال
وزیر مملکت اجیت پال

By

Published : Oct 2, 2020, 6:05 PM IST

ہاتھرس اجتماعی جنسی زیادتی معاملے کو لے کر یوپی کے وزیر مملکت اجیت پال کا غیر ذمہ دارانہ بیان سامنے آیا ہے۔

وزیر مملکت اجیت پال نے ہاتھرس اجتماعی جنسی زیادتی معاملے کو چھوٹا مدعا بتاتے ہوئے کہا کہ ہاتھرس کی واردات میں قانون اپنا کام کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی ایشو نہیں ہے۔ اس لیے چھوٹے موٹے مدعے اٹھارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاتھرس میں میڈیکل رپورٹ میں ریپ کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ایک جانب جہاں پورے ملک میں ہاتھرس کی واردات کو لے کر زبردست ناراضگی ہے اور مختلف سیاسی پارٹیاں ملزمین پر کارروائی کی مانگ کررہی ہیں تو وہیں یوگی حکومت کے وزیر غیر ذمہ داران بیان دے کر اسے چھوٹا مدعا بتارہے ہیں۔

اکبرپور کے ہندی بھون میں بی جے پی کے ذریعہ منعقد ساڑی تقسیم پروگرام میں پہنچے یوگی سرکار میں وزیر مملکت اجیت پال نے معاملے کو لے کر غیر ذمہ دارنہ بیان دیا ہے۔

وزیر مملکت اجیت پال

وہیں اس معاملے کو سنگینی کو دیکھتے ہوئے آخرکار وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ ہاتھرس معاملے پر اترپردیش حکومت سخت ہے اور قصوروار کو بخشا نہیں جائے گا ان کے خلاف سخت سےسخت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ہاتھرس میں انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کردیا ہے۔ میڈیا اور کسی بھی سیاسی رہنما کو گاؤں میں داخل ہونے نہیں دیا جارہا ہے، متاثرہ کو گھر میں قید کردیا گیا ہے اندر وباہرپولیس کا سخت پہرا لگادیا گیا ہے ۔:

ABOUT THE AUTHOR

...view details