اردو

urdu

ETV Bharat / city

اناؤ ریپ کیس: یو پی پولیس سے رپورٹ طلب - unnao rape case victim released on bail

اترپردیش کے ضلع اناؤ کے بہار علاقے میں ریپ متأثرہ کو زندہ جلائے جانے کی کوشش کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے قومی کمیشن برائے خواتین نے یوپی پولیس سے گذشتہ تین سالوں کے اندر ضمانت پر رہا ہونے والے ریپ ملزموں کی رپورٹ طلب کی ہے۔

یو پی پولیس سے رپورٹ طلب کی
یو پی پولیس سے رپورٹ طلب کی

By

Published : Dec 5, 2019, 5:49 PM IST

ڈائرکٹر جنرل آف پولیس او پی سنگھ کو بھیجے گئے اپنے لیٹر میں کمیشن کی چیئر پرسن ریکھا شرما نے کہا کہ ریاست میں خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم پر کافی رنجور ہے جبکہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے متعدد قوانین پہلے سے ہی موجود ہیں۔

ریکھا شرما نے لکھا ہے کہ 'ریپ متأثرہ کی جانب سے شکایت کئے جانے کی تاریخ سے اس معاملے میں ابھی تک کی گئی کاروائی کی تفصیلی رپورٹ فراہم کی جائے ساتھ ہی ریپ متأثرہ کو سیکورٹی نہ فراہم کرنے کی صورت میں اگر کسی افسر کے خلاف کاروائی کی گئی ہے تو اس کی بھی رپورٹ پیش کی جائے'۔

ریکھا شرما نے مزید کہا کہ ریاست میں گذشتہ تین سالوں کے اندر خواتین کے خلاف کتنے مجرمانہ واقعات پیش آئے اور اس میں کتنوں کو ضمانت پر رہا ئی ملی اس کی ایک تفصیلی رپورٹ جلد از جلد کمیشن کو بھیجی جائے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details