کانپور کے بیکن گنج تھانہ علاقہ کے ہیرامن کاپرواہ میں ایک بوسیدہ مکان کی پہلی منزل کی چھت گر گئی جس میں دو معصوم بچے اور ماں کی موت ہوگئی جبکہ والد شدید طور پر زخمی ہوگیا۔حادثہ میں مکان کی صرف پہلی منزل کو ہی نقصان پہنچا جبکہ دیگر منزلیں محفوظ ہیں۔
حادثہ کے بعد انتظامیہ اور مقامی لوگوں کی مدد سے ملبہ میں دبی لاشوں کو نکالا گیا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثہ میں مرنے والوں کی شناخت صفا، نعمان اور ان کی والدہ صفیہ کے طور پر کی گئی۔