اردو

urdu

ETV Bharat / city

یوم جمہوریہ پر کسان ریلی میں آل انڈیا مائنارٹیز بورڈ بھی شامل ہوگا - ٹریکٹر ریلی میں کانپور سے بورڈ کے ممبران شرکت کریں گے

آل انڈیا مائنارٹیز بورڈ کے ممبران 25 جنوری کو کسانوں کی ٹریکٹر ریلی میں شامل ہونے کے لئے دہلی جائیں گے، وہاں 26 جنوری کو وہ کسانوں کے ساتھ ٹریکٹر پر بیٹھ کر ریلی میں شامل ہوں گے اور اس کالے قوانین کے خلاف احتجاج کریں گے۔

The All India Minorities Board will also participate in the farmers' rally on Republic Day
یوم جمہوریہ پر کسان ریلی میں آل انڈیا مائنارٹیز بورڈ بھی شامل ہوگا

By

Published : Jan 24, 2021, 8:44 PM IST

آل انڈیا مائنارٹیز بورڈ نے آج کانپور میں یہ اعلان کیا کہ دہلی میں جاری کسانوں کے دھرنے کی وہ حمایت کرتے ہیں اور 26 جنوری کو ہونے والی ٹریکٹر ریلی میں کانپور سے بورڈ کے ممبران شرکت کریں گے' ساتھ ہی بورڈ کے ممبران ٹریکٹر پر بیٹھ کر کسانوں کے ساتھ احتجاج بھی کریں گے۔

یوم جمہوریہ پر کسان ریلی میں آل انڈیا مائنارٹیز بورڈ بھی شامل ہوگا

آل انڈیا مائنارٹیز بورڈ کے ذمہ داران نے کانپور پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ' 26 جنوری کو ہونے والی کسانوں کی ٹریکٹر ریلی میں آل انڈیا مائنارٹیز بورڈ کے ممبران شامل ہوں گے۔

آل انڈیا مائنارٹیز بورڈ نے یہ بھی کہا کہ وہ زرعی قوانین کو کالا قانون مانتے ہوئے اس قانون کی مخالفت کریں گے۔ بورڈ کے ذمہ داران اور ممبران خود اس کالے قوانین کے خلاف 26 جنوری کو کسانوں کی ٹریکٹر ریلی میں شرکت کر کے احتجاج کریں گے۔

مزید پڑھیں:'بابری مسجد کی مسماری تاریخی غلظی کا خاتمہ'

آل انڈیا مائنارٹیز بورڈ نے کہاکہ' بورڈ کسانوں کی حمایت میں اس وقت تک ساتھ ہے جب تک حکومت اس زرعی قوانین کو واپس نہیں لے لیتی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details