ریاست اترپردیش کے کانپور شہر میں کورونا مثبت مریض کو لینے گئی پولیس اور محکمہ صحت کی ٹیم پر مقامی افراد نے پتھراو کردیا جس کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
کانپور: پولیس اور محکمہ صحت کی ٹیم پر پتھراؤ
کانپور کے ہاٹ اسپاٹ علاقے چمن گنج سے محکمہ صحت کی ٹیم پولیس اہلکاروں کے ساتھ کورونا مریض اوراس کے اہل خانہ کو لینے گئے تھے تبھی مقامی لوگوں نے پتھراو کرنا شروع کردیا۔
کانپور: پولیس اور محکمہ صحت کی ٹیم پر پتھراؤ
پولیس اہلکار اور محکمہ صحت کی ٹیم نے کورونا ہاٹ اسپاٹ علاقہ چمن گنج سے کورونا مثبت مریض اور اسکے اہل خانہ کو لینے گئی تھی۔ اس دوران 50 سے 60 کے درمیان مقامی افراد نے پولیس فورس پر پتھراؤ کیا جس میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔