کانپور میں تبلیغی جماعت کے چھ افراد کرونا وائرس مثبت پائے جانےکےبعد جن علاقوں میں یہ جماعت رکی تھی یا گئی تھی ان علاقوں کے ایک کلومیٹر کے دائرے میں مکمل لا ک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔ اب پولیس کی سخت نگرانی میں ان علاقے کے رہنے والوں کی میڈیکل جانچ کی جارہی ہے۔
کانپور میں کورونا وائرس کا پہلا مریض بائیس مارچ کو ایک این آر آئی ملا تھا جو 18مارچ کو امریکہ سے کانپور آیا تھا اس کے بعد سے علاقے میں کوئی بھی کوویڈ 19 مثبت کا معاملہ نہیں ملا تھا، لیکن جب دلی میں تبلیغی جماعت کے مرکز میں ہوئے اجتماع کے بعد کانپور میں بھی تبلیغی جماعت کے افراد کی تحقیق شروع کی گئی تو جماعت کے 6 افراد کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔
اس کے بعد ضلع انتظامیہ نے ان تمام علاقوں کے ایک کلومیٹر کے دائرے میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا جہاں یہ لوگ تبلیغ کے لئے یا مساجد میں نماز ادا کرنے گئے تھے۔