جماعت اسلامی ہند کی طلبہ تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن کانپور میں سیرت النبی پر ایک کوئز کمپیٹیشن کرائے گی۔ یہ کمپٹیشن 17 اکتوبر کو ہوگا۔
19 اکتوبر کو 12 ربیع الاول عید میلاد النبی کا دن ہے۔ اس کوئز کمپیٹیشن میں مدارس کے طلباء کے ساتھ ساتھ اسکول اور کالجز کے درجہ پانچ کے طالب علم سے لے کر گریجویشن تک کے طالب علم حصہ لے سکیں گے۔
اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن، کانپور یونٹ کے صدر رافع اسلم نے کانپور میں پریس کانفرنس کر کے بتایا کہ اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن ایک دینی تحریکی جماعت ہے جو طلباء اور نوجوانوں میں دینی شعور کو بیدار کرنے اور ان میں دین کو مستحکم کرنے کی تبلیغ کر رہا ہے۔ اسی مقصد سے اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن 12 ربیع الاول یعنی 19 اکتوبر کو عید میلاد النبی کے موقع پر طلبہ اور نوجوانوں میں نبی کریم کی سیرت کو عام کرنے کی غرض سے سیرت النبی کے نام سے ایک کوئز کمپیٹیشن کرانے جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس کمپٹیشن میں سبھی سوالات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر مبنی ہوں گے۔
کانپور یونٹ کے صدر نے کہا کہ اس میں درجہ پانچ سے لے کر گریجویشن تک کے طلباء اور مدارس کے طلباء بھی حصہ لے سکیں گے۔ اس اسلامک کوئز کمپیٹیشن کے فارم آج ہی سے بھرے جارہے ہیں، جو تین اکتوبر تک بھرے جائیں گے۔