کانپور پولیس قتل کیس کے اہم ملزم وکاس دوبے کی گرفتاری کے لیے کوشش مسلسل جاری ہے۔ ادھر اترپردیش پولیس نے وکاس دوبے پر اعلان کردہ انعام کو ڈھائی لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کردیا ہے۔ واضح رہے کہ جس وقت فائرنگ کا تبادلہ ہوا اس وقت ہسٹری شیٹر وکاس دوبے پر 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس کے بعد اسے بڑھا کر 1 لاکھ کردیا گیا لیکن وکاس کی خبر نہ ملنے پر ناراض، آئی جی نے ڈی جی پی کو خط لکھ کر انعام کی رقم ڈھائی لاکھ روپے کردی۔
واضح رہے کہ کانپور میں 8 پولیس اہلکاروں کے قتل میں پولیس کی 40 ٹیمیں مصروف ہیں۔ پولیس کانپور، اترپردیش۔ مدھیہ پردیش بارڈر، اترپردیش۔نیپال بارڈر تک کے پورے علاقے میں چھاپہ مار چکی ہے لیکن وکاس دوبے کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔