کانپور: شراب نہ ملنے کے سبب دو ہلاک - liquar
ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور کے جوہی تھانہ علاقے میں دو نوجوان کے لاش ملنے پر سنسنی پھیل گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں دوست کی موت شراب نہ ملنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔
کانپور: شراب نہ ملنے کے سبب دو ہلاککانپور: شراب نہ ملنے کے سبب دو ہلاک
ایک طرف جہاں پورا بھارت کورونا وائرس کے خوف سے سہما ہوا ہے۔ ایسے حالات میں بھی ان لوگوں کو کافی پریشانی کاسامنا ہے جو کسی بھی نشے کے عادی ہیں۔ پورے ملک میں کارفیو سا ماحول ہے لاک ڈاؤن کے سبب ضروری اشیاء کی خرید و فروخت پر پابندی لگی ہوئی ہے۔ ان حالات میں شراب اور دیگر نشے کے عادی کافی پریشان ہیں۔ ہلاک شدگان کے تعلق سے یہ باتیں کہی جا رہی ہیں کہ دونوں شراب کے عادی تھے اور شراب نہ ملنے کے سبب ان دونوں کی موت واقع ہوئی لیکن انتظامیہ اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے اب تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ ان دونوں کی موت کا سبب کیا ہے، پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔