اردو

urdu

ETV Bharat / city

پوروا ایکسپریس حادثے کا شکار - Train Derail

ہوڑہ سے دہلی جا رہی پوروا ایکسپریس اتر پردیش کے ضلع کان پور میں حادثے کا شکار ہو گئی ، درجنوں مسافرکے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

پوروا ایکس پریس کان پور میں حادثے کا شکار

By

Published : Apr 20, 2019, 4:34 AM IST

Updated : Apr 20, 2019, 7:28 AM IST

اطلاعات کے مطابق ہاؤڑا ایکسپریس جیسے ہی کان پور سے تھوڑا آگے بڑھی ٹرین میں زور دار آواز آئی اور ٹرین کے نو ڈبے پٹری سے اتر گئے۔

پوروا ایکس پریس کان پور میں حادثے کا شکار

حادثے میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کے فورا بعد زخمیوں کو پاس کے سرکاری ہسپتال سمیت میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا۔ ٹرین کے مسافروں کو ان کی مقررہ جگہ پہنچانے کے لیے سنٹرل ریلوے اسٹیشن بھیجا گیا۔

حادثے کے بعد کان پور پولیس نے ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے۔

راحت اور بچاؤ کام کے لیے الہ آباد سے اکسیڈینٹ رلیف ٹرین اور میڈکل ٹیم اپنے سینئر افسران کے ساتھ موقع واردات کے لیے روانہ ہو چکی ہے۔

حادثے میں کسی بھی مسافر کے ہلاک ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے لیکن تین مسافرین کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

Last Updated : Apr 20, 2019, 7:28 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details