ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور میں سماجوادی پارٹی نے احتجاج کا انوکھا طریقہ اختیار کیا ہے۔
بیچ سڑک پرمٹی کے جھولے پر مظاہرینوں نے کھانا بنایا اور کہا کہ مودی حکومت میں اب یہی دن آنے والے ہیں، منہگائی آسمان چھو رہی ہے ہر چیز غریب انسان کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہے ۔گیس سلنڈر، پیاز اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء مہنگی ہوتی جارہی ہیں۔
کانپور کے بابو پروا علاقے میں سماجوادی پارٹی کی خاتون رہنما عظمی سولنکی نے اپنے پارٹی کارکنان کے ساتھ بیچ سڑک پر احتجاج کا انوکھا طریقہ اپنایا انہون نے مٹی کے چولہے پر کھانا بنا یا، ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار میں گیس سلینڈر کی قیمت بڑھتی جا رہی ہے پیاز ڈیڑھ سو روپے کلو تک پہنچ گئی ہے، دیگر کھانے پینے کے اشیاء کی قیمت آسمان چھو رہی ہے، انسان کی پہنچ سے ہر چیز باہر ہوتی جا رہی ہے۔