جمعیت العلماء ہند کانپور یونٹ Jamiat Ulema-e-Hind Kanpur Unit Held Meeting نے جمیعت بلڈنگ میں ایک میٹنگ منعقد کی جس میں علمائے کرام نے 26 جنوری یوم جمہوریہ کو پُرجوش طریقے سے منانے کا عزم کیا۔
اس میٹنگ میں ووٹر بیداری مہم Voter Awareness Campaign by Jamiat Ulema e Hind Kanpur اور مساجد کو وقف بورڈ میں اندراج کرانے جیسے اہم موضوعات پر فیصلے لیے گئے۔
یوم جمہوریہ کے پروگرام میں علمائے کرام کے ساتھ ساتھ شہر کے ذمہ داران اور افسران کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ یہ پروگرام جمعیت بلڈنگ رجبی روڈ میں منعقد ہوگا۔