ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں پولیس ان دنوں بےلگام ہو چکی ہے۔ کانپور کے دس تھانہ علاقوں میں لاک ڈاؤن ہونے پر پولیس کی بدسلوکی سے عوام پریشان ہیں، لوگوں سے گالی گلوچ مار پیٹ کرنے کی کئی تھانہ علاقوں سے شکایتیں سامنے آئی ہیں، پولیس کی بد سلوکی کا ویڈیو بھی وائرل ہوگیا ہے۔ جس پر ایس ایس پی کانپور نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
کورونا وائرس وباء کے تیزی سے بڑھنے کی وجہ سے کانپور کے دس تھانہ علاقوں میں ان دنوں لاک ڈاؤن لگا ہوا ہے جہاں پر پولیس لاک ڈاؤن قانون کو سختی سے عمل درآمد کرانے میں سرگرداں ہے، عوام کو ضروری چیزوں کی دستیابی کے لئے مقامی سطح پر انہیں چھوٹ بھی دی گئی ہے۔