اردو

urdu

ETV Bharat / city

صوفی اسلامک بورڈ کے ترجمان کو سر قلم کرنے کی دھمکی

کانپور میں 'صوفی اسلامک بورڈ' کے ترجمان کو اردو زبان میں لکھے گئے ایک خط میں سر قلم کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

صوفی اسلامک بورڈ کے ترجمان کو سر قلم کرنے کی دھمکی
صوفی اسلامک بورڈ کے ترجمان کو سر قلم کرنے کی دھمکی

By

Published : Feb 2, 2021, 1:04 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر کانپور کے جوہی تھانہ علاقہ میں پرمپوروا کے رہنے والے اور 'صوفی اسلامی بورڈ' کے قومی ترجمان کوثر حسن مجیدی کو پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے دفتر سے دھمکی آمیز خط موصول ہونے کا الزام ہے، خط اردو میں لکھا گیا ہے جس میں کوثر مجیدی کو سر قلم کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

صوفی اسلامک بورڈ کے ترجمان کو سر قلم کرنے کی دھمکی

خط پڑھنے کے بعد محمد کوثر حسن مجیدی نے پولیس کو 112 ڈائل پر شکایت درج کرائی ہے تاہم پولیس موقع پر پہنچ گئی اور خط کو اپنے قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

خیال رہے کہ یہ معاملہ ضلع کے جوہی تھانے کے تحت ایس آر اے پبلک اسکول پرم پوروا کا ہے۔ خط میں لکھا ہے کہ بورڈ کے قومی صدر منصور خان اور کوثر مجیدی کی لاشیں غائب کردیا جائے گا یہ خط کمال خان پی ایف آئی آفس کے نام سے بھیجا گیا ہے۔

اس خط میں انہیں غدار کہتے ہوئے انہیں بی جے پی اور سنگھ کی طرز پر کام کرنے، احتجاجی مظاہرے کرنے اور اجمیر شریف درگاہ کے خادم پر رپورٹ درج کرانے کے معاملے میں معافی مانگنے کو کہا ہے اور ایسا نہ کرنے پر سر قلم کرکے جنازے کو ترسنے کی بات کہی گئی ہے۔

واضح رہے کہ صوفی اسلامی بورڈ گزشتہ برس نومبر سے ہی پی ایف آئی پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details